شیوننگ سکالرشپ کے لئے 8نومبر تک درخواستیں طلب

اسلام آباد ۔ 05نومبر (اے پی پی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی سکالرز سے برطانیہ کے شاندار شیوننگ سکالرشپ کے لئے 8نومبر2016تک درخواستیں طلب کر لیں۔اس ضمن میںپاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے شیوننگ اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کے خوہشمند پاکستانی سکالرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 8 نومبر 2016ءسے قبل جمع کرادیں۔