ملک کے بیشتر علاقوں مےں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

لاہور۔17 جون(اے پی پی ) محکمہ موسمےات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن و دےگر شہروں مےں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پےش گوئی کر دی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔محکمہ موسمےات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن،اسلام آبادمیں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سرگودھا ( ائیرپورٹ پر ہوئی جہا ں بارش 51 ملی مےٹر رےکارڈ کی گئی،اسی طرح جوہر آباد مےں 32 ملی مےٹر،فیصل آباد مےں31 ملی مےٹر ،جھنگ مےں 23 ملی مےٹر،مری 22 ملی مےٹر،قصور مےں19 ملی مےٹر،گوجرانولہ مےں16 ملی مےٹر،لیہ،نورپورتھل مےں 12 ملی مےٹر،کامرہ مےں 11 ملی مےٹر،اسلام آباد(گولڑہ، زیروپوائنٹ مےں10 ملی مےٹر،سیدپور مےں09 ملی مےٹر، بوکرہ مےں 01 ملی مےٹر)،لاہورسٹی مےں 08 ملی مےٹر، ائیرپورٹ مےں05 ملی مےٹر، اوکاڑہ مےں10 ، گجرات 05،ساہیوال 04، راولپنڈی (شمس آباد02،چکلالہ01)،منگلہ،سیالکوٹ 01،خیبرپختونخوا:مالم جبہ 56، دیر 22، پٹن 13، بالاکوٹ10 سیدو شریف 08، کشمیر:کوٹلی،گڑھی دوپٹہ16،راولاکوٹ 08، گلگت بلتستان :استور میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زےادہ گرمی سبی مےں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 سےنٹی گرےڈ جبکہ دادو، موہنجوداڑو 46، جیکب آباد اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔